ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بہارالیکشن میں ’وکاس‘غائب،پاکستان اورمذہب کے نام پرتشہیر

بہارالیکشن میں ’وکاس‘غائب،پاکستان اورمذہب کے نام پرتشہیر

Thu, 22 Oct 2020 14:11:24    S.O. News Service

پٹنہ،22؍اکتوبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) بہارمیں ترقی کامدعاغائب ہوگیاہے اوراب متنازعہ بیانات اورمذہب وپاکستان کے نام پرووٹ مانگے جارہے ہیں -الیکشن کمیشن تماشائی بناہواہے-یوگی ہندوتواکے مدعے کوانتخابی ایشوبنانے کی کو شش میں ہیں -اسی لیے رام مندر،پاکستان اوردہشت گردی جیسے الفاظ انتخابی ریلیوں میں کہے جارہے ہیں -

مہنگائی،بدعنوانی،ترقی اوربے روزگاری جیسے مدعوں پربی جے پی بات کرنے سے بھاگ رہی ہے -یوگی الیکشن کوپوری طرح فرقہ وارانہ رنگ دینے کی مبینہ طورپرکوشش میں ہیں -ایسے میں جے ڈی یو کیلئے مسلم ووٹ بینک بچانامشکل ہوگیاہے-اس کے مسلم لیڈروں کے پاس اس طرح کے بیانات پر جواب نہیں ہے-

اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے بہار کے پیلی گنج میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آر جے ڈی اور کانگریس ان لوگوں کی حمایت کر رہی ہیں جو ملک کو توڑنے کی بات کرتے ہیں - اس کی سازش ملک میں ایک بار پھر دہشت گردی اور نکسل ازم کو بڑھانا ہے- یہ لوگ ملک میں دہشت گردی، نکسل ازم کوفروغ دینے کی سازشیں کررہے ہیں -

وہیں بی جے پی کے سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان نے کانگریس پرحملہ کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس اب آزادی کے ساتھ پارٹی نہیں ہے- اب کانگریس کے لوگ چین کی زبان بولتے ہیں،اپنی فوجی طاقت کو کمزور کرتے ہیں اور اپنے ملک میں بدامنی پیداکرتے ہیں، بعض اوقات وہ پاکستان کی زبان بولتے ہیں اور نہیں جانتے کہ وہ کیا کررہے ہیں -


Share: